2 محرم الحرام, 1448 ہجری
عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2026ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز کی مدرسات کا سہ ماہی ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلق مختلف نکات
پر کلام کیا گیا۔
اس موقع پر
نگران شعبہ مولانا سید غلام الیاس عطاری
مدنی نے بذریعہ آڈیو لنک سابقہ ادوار اور موجودہ دور کے تدریسی انداز کا موازنہ کیا
اور طالبات کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے جدید تعلیمی طریقوں پر روشنی ڈالی۔
اس ٹریننگ سیشن
کا مقصد مدرسات کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور طالبات کی دینی و اخلاقی
تربیت کو مزید مؤثر بنانا تھا ۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری رکن شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami