18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگرانِ شوریٰ کی شخصیات سے ملاقات
5 years ago
دعوتِ اسلامی کے اراکینِ شوریٰ وقتاً فوقتاً ملک وبیرونِ ملک سنّتوں کی خدمت کے مقدّس جذبے کے تحت سفر کرتے رہتے ہیں، پچھلے دنوں مدنی کاموں کے جدول کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانامحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کا سفر کیا۔نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے صوبائی اسمبلی کے ممبران، صحافیوں و دیگر شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان سنّتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔