اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام02 اپریل2020ءبروز جمعرات پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن  کا پاکپتن زون کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں ریجن زون اور کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز ذیلی سطح پر تمام عاملات مدنی انعامات کی لسٹیں اپڈیٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔ پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے بہتر کارکردگی پرذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔