دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام  04 جون 2021 ء کو پاکستان میں اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کاکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے عاملات نیک اعمال میں اضافے کے حوالے سے نکات بتائے اورسو فیصد تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اورسو فیصد وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔