دعوتِ اسلامی کی مجلس دار المدینہ کے زیر اہتمام  28 فروری 2020 بروز جمعہ بھلوال میں انٹرنیشنل اسکولز سسٹم ’’دار المدینہ‘‘ کی نیو برانچ کا افتتاح ہوا، اس پر مسرت موقع پرعظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا۔ جس میں نگران اسلام آباد ریجن، رکنِ شوریٰ الحاج ابو انوار محمد وقار المدینہ عطاری مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ، رکن شوریٰ نے علم دین کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے نکات دئیے، دعوتِ اسلامی کے دین و دنیا کی تعلیم سے آراستہ کرنے والے انٹر نیشنل اسکولز سسٹم ’’دارالمدینہ‘‘ کا تعارف کرواتے ہوئے نصاب او ر دیگر خصوصیات پر اپ ڈیٹس دیں۔ اس موقع پر دارالمدینہ مجلس ذمہ دار نے انٹر نیشنل ا سکولزسسٹم ’’دارالمدینہ‘‘ کے حوالے سے حاضرین کو بریفننگ دی،اس سنتوں بھرے اجتماع میں علاقے کی مختلف سیاسی،سماجی، کاروباری و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور رکن شوریٰ سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:محمد شعیب رضا عطاری، دفتر ذمہ دار نگران اسلام آباد ریجن)