دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت دارسنہ مزنگ لاہور میں 26 فروری 2022 ءکو تعلیمی پروفیشنلز میٹ اَپ کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 85 لیڈی ڈاکٹرز، ٹیچرز اور یونیورسٹی کی طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات بشمول فیضان آن لائن اکیڈمی، دارالمدینہ، شارٹ کورسز، اصلاحِ اعمال، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی آگاہی کے لئے information desk پر تربیت کی نیز اس موقع پرمکتبۃ المدینہ و روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا گیا۔ بعدازاں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن سے ملاقات کے دوران اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے گئے۔