اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد،جھنگ زون کی جھنگ کابینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار نے اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کے ذریعے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور نیتیں بھی پیش کی ۔

27 ستمبر 2020ء کوشام 6:00 بجے جامع مسجد دیوان خاص قذانی اسٹیڈیم لاہور  میں پروفیشنلز اور اسٹوڈنٹس کے لئے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس ٹریننگ سیشن میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری ”Journey To Success“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

پروفیشنلز اور اسٹوڈنٹس اس ٹریننگ سیشن میں ضرور شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام محمد ثوبان عطاری کے Facebook page اور channel Youtubeپر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

Facebook page اور channel Youtube کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Facebook page

https://www.facebook.com/sobanattari

channel Youtube

https://www.youtube.com/c/SobanAttari26


23 ستمبر 2020ء کو رات 8:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں پروفیشنلز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کے لئے ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوگا ۔ اس ٹریننگ سیشن میں  نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری ”Key Tips To Develop Good Habits“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

پروفیشنلز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس اس ٹریننگ سیشن میں ضرور شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام محمد ثوبان عطاری کے Facebook page اور channel Youtubeپر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

Facebook page اور channel Youtube کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Facebook page

https://www.facebook.com/sobanattari

channel Youtu

https://www.youtube.com/c/SobanAttari26


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 19 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد، جڑانوالہ زون، شاہکوٹ اطراف کابینہ کے علاقے مقبول ٹاون میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار نے اہل ثروت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز گھر میں صدقہ بکس رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں18 ستمبر 2020ء سے  7 دن کےآن لائن کفن دفن شارٹ کورس کا سلسلہ جاری ہے جس کا اختتام 25 ستمبر 2020ء کو ہوگا۔

اس کورس میں بنگلہ دیش کے 60 اسلامی بھائی شریک ہیں جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے معلم عبد الرؤوف عطاری شرکا کو کفن دفن کے حوالے سے آن لائن شرعی مسائل سکھا رہے ہیں۔


21ستمبر 2020ء کو مجلس ائمہ مساجد کے تحت حیدر آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیرہ اللہ یار زون کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس ائمہ مساجد قاری گل شیر عطاری نے 12 مدنی کاموں کو بڑھانے، مساجد کو خود کفیل کرنے اور مساجد کے امور کے حوالے سے ائمہ کرام کی تربیت کی اور گفتگو فرمائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 1ستمبر 2020ء کو   ریجن فیصل آباد، اوکاڑہ زون ، اوکاڑہ کابینہ کے شہر اوکاڑہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا جدول رہا ۔ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اوکاڑہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال میں شخصیات سے ملاقات کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور دیگر مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بھلوال زون کے ائمہ کرام  اور انتظامیہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے وقف کے شرعی مسائل، 12 مدنی کام اور خود کفالت کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


علمِ دین وہ نور ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں اور بےعملی کی نحوست کا خاتمہ ہوتا ہے۔اسی اہمیت کے پیشِ نظر عاشقان ِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِ اسلامی نے تعلیمی ،تدریسی اورتحقیقی شعبے قائم کئے جن کی بدولت ہر عمر کے فرد کو علمِ دین حاصل کرنے کے مواقع میسر آرہے ہیں اورجہالت کے اندھیرےدم توڑرہے ہیں۔

ان شعبہ جات میں سے ایک ”اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ“ بھی ہے جو 1422ھ مطابق2001ء سے کتب و رسائل کے ذریعے نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کےلئےکوشاں ہے ۔اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کی کتب دلچسپ اورذہن کو اپنی جانب کھینچ لینے والے موضوعات، عمدہ اورآسان اسلوب ِتحریر اوراعلیٰ معیار کی وجہ سے عوام و خواص میں مقبول ہیں۔ اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کے تحت ابتداءً6 شعبے قائم کئےگئے تھے ، دعوتِ اسلامی کے اس شعبے نے بھی ترقی کی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ذیلی شعبہ جات میں اضافہ ہوتاگیا ،کچھ دن پہلے تک اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کےتحت16ذیلی شعبے قائم تھے۔ حال ہی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نےایک نئے شعبے کا اضافہ کرتے ہوئے 17 واں شعبہ بنام ”کتب فقہ شافعی“ کا آغاز کیا ہے جس میں فقہ شافعی پر کتابیں تحریر کی جارہی ہیں۔

اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کے تمام شعبہ جات کے نام یہ ہیں:

(1)فیضان قراٰن (2)فیضان حدیث (3)شعبہ کتب اعلیٰ حضرت (4)شعبہ تراجم کتب (5)شعبہ درسی کتب (6)شعبہ اصلاحی کتب (7)شعبہ فیضان مدنی مذاکرہ (8)شعبہ تخریج (9)شعبہ فیضان صحابہ و اہل بیت (10)شعبہ فیضان صحابیات و صالحات (11)شعبہ فیضان اولیا و علما (12)شعبہ فیضان امیر اہل سنت (13)شعبہ بیانات دعوت اسلامی (14)شعبہ رسائل دعوت اسلامی (15)شعبہ مدنی کاموں کی تحریرات (16)شعبہ تفتیشِ کُتُب (17)شعبہ کتب فقہ شافعی


دعوتِ  اسلامی کے شعبے مکتبہ المدینہ للبنات کے زیراہتمام 19 ستمبر 2020ء کو مکتبہ المدینہ للبنات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے جھنگ زون کی چینوٹ کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں مکتبہ المدینہ للبنات ریجن ، زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے اور اسلامی بیانات جلد 4 کے آرڈر کروانے پر اہداف دئیے جبکہ اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔

مصیبت چُھپانے اور بیماری پر صبر کرنے  کے فضائل پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

بیمار عابد

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

48صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے10مختلف ایڈیشنز میں2لاکھ90ہزارسے زائد

جبکہ دیگر11 زبانوں میں 20ہزار سےزائد شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ کوریا( South Korea)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ،کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔