مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ
العِلْمِیّۃ نے شعبہ ”کتب فقہ شافعی“ کا آغاز کردیا
علمِ دین وہ نور ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور
ہوتے ہیں اور بےعملی کی نحوست کا خاتمہ ہوتا ہے۔اسی اہمیت کے پیشِ نظر عاشقان ِ
رسول کی مدنی تحریک دعوت ِ اسلامی نے تعلیمی ،تدریسی اورتحقیقی شعبے قائم کئے جن کی
بدولت ہر عمر کے فرد کو علمِ دین حاصل کرنے کے مواقع میسر آرہے ہیں اورجہالت کے
اندھیرےدم توڑرہے ہیں۔
ان شعبہ جات میں سے ایک ”اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ“ بھی ہے
جو 1422ھ مطابق2001ء سے کتب و رسائل کے ذریعے نیکی کی
دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کےلئےکوشاں ہے ۔اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کی کتب
دلچسپ اورذہن کو اپنی جانب کھینچ لینے والے موضوعات، عمدہ اورآسان اسلوب ِتحریر
اوراعلیٰ معیار کی وجہ سے عوام و خواص میں مقبول ہیں۔ اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کے تحت
ابتداءً6 شعبے قائم کئےگئے تھے ، دعوتِ اسلامی کے اس شعبے نے بھی ترقی کی اور وقت
گزرنے کے ساتھ ساتھ ذیلی شعبہ جات میں اضافہ ہوتاگیا ،کچھ دن پہلے تک اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کےتحت16ذیلی
شعبے قائم تھے۔ حال ہی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نےایک نئے شعبے
کا اضافہ کرتے ہوئے 17 واں شعبہ بنام ”کتب فقہ شافعی“ کا آغاز کیا ہے جس میں فقہ
شافعی پر کتابیں تحریر کی جارہی ہیں۔
اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ
کے تمام شعبہ جات کے نام یہ
ہیں:
(1)فیضان
قراٰن (2)فیضان حدیث (3)شعبہ کتب اعلیٰ حضرت (4)شعبہ
تراجم کتب (5)شعبہ درسی کتب (6)شعبہ
اصلاحی کتب (7)شعبہ فیضان مدنی مذاکرہ (8)شعبہ
تخریج (9)شعبہ فیضان صحابہ و اہل بیت (10)شعبہ
فیضان صحابیات و صالحات (11)شعبہ فیضان اولیا و علما (12)شعبہ
فیضان امیر اہل سنت (13)شعبہ بیانات دعوت اسلامی (14)شعبہ
رسائل دعوت اسلامی (15)شعبہ مدنی کاموں کی تحریرات (16)شعبہ تفتیشِ کُتُب (17)شعبہ کتب فقہ شافعی