دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ گوجرانولہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی والی کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کہ متعلق مدنی پھول دئیے،کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں اور اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ کال ڈیرہ اسماعیل خان زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی والی کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کہ متعلق مدنی پھول دئیے،کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام 25 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن کابینہ میراں حسین زنجانی میں بذریعہ واٹس ایپ مدنی انعامات کا اجتماع منعقد ہوا جس میں محاسبہ کی اہمیت اور روزانہ اپنے اعمال کی غوروفکر پر بیان ہوا آخر میں مدنی انعامات کے متعلق سوالات کے جوابات بھی دئیےگئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو   نارووال شارٹ کورسز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ واٹس ایپ مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن ذمہ دار، علاقہ ذمہ دار اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز باقی ڈویژنز پر تقرری کا ذہن دیا،اسلامی بہنوں کو کورس کے حوالے سے مدنی پھول سمجھانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کورس کروانے کا ہدف دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو  پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کو نکات سمجھائے۔ مزید ڈویژن سطح پر علاقائی دورہ ،مکتبۃ المدینہ اور مدنی حلقہ شعبہ جات کی تقرریاں ہوئیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی اوکاڑہ کابینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجس میں شعبہ تعلیم کی ریجن و زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کے ذریعے شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی ترغیب دلائی ۔ مزید اس موقع پر شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات کو تحفے کے طور پر رسائل دیتے ہوئے انکا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو  علی پور کابینہ میں مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ،ڈویژن اور 8 مدنی کاموں کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کی اہمیت پر مدنی پھول دئیے ۔

دعوت اسلامی کے تحت 22ستمبر 2020ء  کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے کراچی دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں اس شعبے کی پاک سطح ، زون سطح ، ناظمات اور معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شعبے کے مسائل اور اسکے حل پر کلام ہوا۔نئی اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ کی تیاری کروانے ، رہائشی کورسز کے ایڈمیشن اور مدنی عملے کو مکمل کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔

دعوت اسلامی کے تحت 22ستمبر 2020ء  کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ فیضان ِ مرشد کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں اس شعبے کی پاک سطح ، ریجن و زون سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہِ اگست کی کارکردگی کا فروری کی ماہانہ کارکردگی سے تقابل کیا گیا۔ اسلامی بہنوں کو شارٹ کورسز کروانے ، مدنی انعامات کی عاملات بڑھانے ، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 23 ستمبر 2020ء  کو بروز بدھ ریجن فیصل آباد، میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے شخصیات سے ملاقات کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شخصیات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ عطیات دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا ۔

‫ اسلامی بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام 23 ستمبر 2020 ء کو مجلس بیرون ملک کی رکنِ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے پاکستان کی مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

عالمی مجلس کی رکن مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم ذمہ دار نے مدنی مشورے میں بھی وقت عطا فرمایا۔شب وروز ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کی خبروں کے بارے میں الجھنوں کا جواب دیا ۔نیز ماہنامہ فیضان مدینہ شخصیات تک پہنچانے کی ترغیب دلائی مزیدرائٹر اسلامی بہن تلاش کرکے ان کو رابطے میں رکھنے کا فرمایا اور اسلامی بہنوں سے کالم نگار، افسانہ نگار، ناول نگار اور اپنے شمارے نکالنے والی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی 27ستمبر 2020ء کی شب 7:00 بجے اپنےFacebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد فرمائیں گے۔

سلسلے میں شامل ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/maulanaimranattar