20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل آباد ریجن میانوالی زون میں اصلاح اعمال کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Wed, 26 May , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میانوالی
زون میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون
شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئےکارکردگی
فارم سمجھائے، رسالہ کارکردگی کی انٹری کرنے،کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی
وقت پر جمع کروانے سے متعلق نکات دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزیدبڑھانے کی
ترغیب دلائی ۔