دعوت اسلامی کے تحت 29اگست 2022ء  کو مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و بیرون ملک میں مقیم اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ابتداً خود پسندی کے موضوع پر تربیت کی۔ بعدازاں موجودہ سیلابی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے اسلامی بہنوں کو سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور اس کا باقاعدہ ایک اصول بتایا۔ علاوہ ازیں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور سابقہ کارکردگی کا فالواپ بھی کیا گیا۔