اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 29فروری2020ءکو  کراچی کے علاقےکورنگی 2 نمبر میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔