20 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کھاریاں میں سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمدثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اپنی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر دینی کاموں میں صرف کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔