29فروری2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  کھارادر کابینہ ڈویژن مچھر کالونی میں مدنی انعامات اجتماع منعقد ہواجس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پا ک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔