دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت 18 ستمبر 2019ءکو مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں بزنس کمیونٹی سے متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔ دورانِ کورس مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس رابطہ برائے تاجران نے قضا نمازوں کے طریقے کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور نیند سے بیدار ہونے کی دعا یاد کروائی۔(رپورٹ :مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی محمد سہیل عطاری )