دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء جامع مسجد الخلیل ملتان میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہُ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اولیائے کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے، 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔