شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 مئی 2021ء کو  نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے حیدرآباد میمن سوسائٹی کی جامع مسجد میں تاجر اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں مختلف تاجروں اور کم و بیش 50 فیکٹری اونرز نے شرکت کی۔ نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے قیامت کے دن اعمال کے تولے جانے کے حوالے سے اور نیک اعمال کی برکات پر بیان فرمایا۔ تاجروں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ، دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی اور ایک مدنی قافلہ سکردو گلگت بلتستان کے لئے تیار ہوا۔ (شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان)