پاکستان سے پہلی حج پرواز عازمینِ حج کو لیکر روانہ ہوگئی، لاہور ائیرپورٹ سے 216 عازمین لیکر نجی ائیرلائن کی پرواز صبح 4:45 پر  مدینہ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً روانہ ہوئی۔ وزارتِ مذہبی امور کے حکام نے عازمینِ حج کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ عازمینِ حج پاکستان کی سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں کریں۔