آج رات کاہنہ نو لاہور سے ہفتہ وار اجتماع میں حاجی
شاہد عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 22 اکتوبر2026ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی سمیت دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروز پور روڈ لاہور سے مدنی چینل پر
براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں رکن شوریٰ عبد
الوہاب عطاری، جامع مسجد غوثیہ مہاجر
کیمپ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں مولانا یوسف سلیم عطاری مدنی اور حضرت پیٹن اولیا
شاہی جامع مسجد، متصل مزارِ حضرت پیٹن شاہ اولیاء، بوالکھالی، چٹاگانگ بنگلہ دیش
میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول کو اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
Dawateislami