اسپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
میں رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
عاشقان
رسول کو فرائض و اجبات کا پابند بنانے، سنتِ رسول کا عامل بنانے، نیکی کی راہ پر
گامزن کرنے کے لئے ہر جمعرات بعد نماز مغرب پابندی کے ساتھ دنیا بھر میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات ارشاد فرماتے ہیں۔
ہر
ہفتے کی طرح کی اس جمعرات 24 فروری 2022ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔تفصیلات کے مطابق اسپورٹس گراؤنڈ تحصیل کلر سیداں راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگااس کے
علاوہ فیضان اسلام، خیابان سحر، لین 10، فیز7، DHAمیں رکن
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کندھ کوٹ سندھ میں
رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان خیبر
پختونخواہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، فیضان مدینہ جھمرہ ٹاؤن فیصل
آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری اور الحرم مارکی
بائی پاس واربرٹن پنجاب میں رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔