عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ان اجتماعات میں نعت رسول مقبول، ذِکرُ اللہ اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد، سخی حسن چورنگی ٹاؤن ناظم آباد میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، فیض مدینہ مسجد کریلہ اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹھٹھی آرائیاں، عقب ڈارسن فیکٹری وزیر آباد میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرے بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔