24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کولو روڈ میں لاہور ریجن، حافظ آباد زون کی حافظ آباد کابینہ کا مدنی مشورہ
Mon, 15 Mar , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 مارچ2021ء بروز جمعہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کولو روڈ میں لاہور ریجن،
حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ، ڈویژن نگران، اراکین زون،
مدنی بستہ ذمہ دران، عطیات بکس ذمہ داران، ائمہ ٔمساجد، مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
نگران زون حافظ آباد محمدوسیم عطاری نے ”اخلاص کیسے حاصل
ہو؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبے میں کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی
بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔ مزید مدنی مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں
شروع ہونے والے 63 دن کے تربیتی کورس اور حافظ آباد زون میں ایک مقام پراور آخری
عشرے میں علاقہ سطح پر 2 مقامات پر ہونے والے رمضان اعتکاف کے حوالےسے کوششیں کرنے
کا ذہن دیا اور اہداف بھی دئیے۔