دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ رہائشی کے تحت گزشتہ دنوں مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی نیو کراچی میں افطار اجتماع ہوا۔  اجتماع میں مدرسۃالمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی نے رجب المرجب میں نفلی روزے کے فضائل بیان کرتے ہوئے نفلی روزے رکھنے ، روزانہ ایک منزل قراٰن کریم کی تلاوت کرنے اور دیگر نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی نیز امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدین ، بھائی جان، بہنوں سمیت تمام عاشقان رسول کو ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔