شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے
اہم ذمہ داران کی میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے اہم ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ
شعبہ مولانا محمد زبیر عطاری مدنی، شعبے
کےکراچی سٹی ذمہ دار مولانا ثقلین عباس عطاری مدنی اور ایکسپینشن ذمہ دار مولانا
فراز احمد عطاری مدنی نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ایکسپینشن کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے کراچی سٹی
میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے مزید کیمپس کھولنے کے متعلق ذمہ داران سے مشاورت
کی۔
میٹنگ کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق
کراچی سٹی میں یوسی سطح پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ امتِ
مسلمہ کے نونہال بہترین انداز میں تعلیم و تربیت حاصل کر سکیں۔(رپورٹ: شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)