19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل آباد ریجن اور حیدرآبادریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعۂ اسکائپ اجلاس
Sun, 22 Mar , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 19 مارچ
2020ء بروز جمعرات فیصل آباد ریجن
اور حیدرآبادریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعۂ اسکائپ اجلاس
ہوا جس میں پاک مجلسِ مشاورت مدنی انعامات (ریجن سطح)اورمدنی انعامات ( زون سطح) ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کی کارکردگی
کو مضبوط کرنے، مدنی مذاکراہ کے مدنی پھول
ذیلی تک پہنچانے کا ہدف دیا نیز ماہانہ
کارکردگی و ماہانہ شیڈول وقت پر جمع کروانےاورافرادی قوت بڑھانے کی ترغیب دلائی۔