مرکزالاولیاء لاہور میں دعوتِ اسلامی کے مبلغ حافظ فیضان عطاری پچھلے دنوں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے تھے۔ مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئےسنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مرحوم کے اہل و عیال، عزیز و اقارب، اہلِ علاقہ،شعبۂ تعلیم سے وابستہ شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور انہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔