6 اپریل 2026ء کو شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت  ضلع بہاولپور، پنجاب کے شہر صادق آباد میں ”عید ملن حلقہ“ منعقد ہوا جس میں تاجران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتدا میں تلاوتِ قرآن کرنے اور نعت شریف پڑھنے کے بعد نگرانِ شعبہ مولانا فہیم عطاری مدنی نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود تاجران کی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدِ حلقہ مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانا فہیم عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)