دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزالاولیاء لاہور کے علاقے سوڈیوال میں عید مِلن اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اس رمضانُ المبارک میں اعتکاف کی سعادت پانے والے معتکفین، اہل علاقہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکاکو ترغیب دلائی کہ آپ کا دوست وہ ہوناچاہئے جو خود بھی نماز پڑھے، نیکی کے کام کرے اور آپ کو بھی اس کی دعوت دے، ایسے دوست ہرگز نہ بنائیے جو آپ کو گناہوں کی دَلدَل میں پھنسا دے نیز رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔