گزشتہ دنوں ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سندھ شمس الدین شیخ نے دارالمدینہ الہلال کیمپس یونیورسٹی روڈ کراچی  کا وزٹ کیا۔اس موقع پر مجلس دارالمدینہ کے رکن اور پرنسپل صاحب نے ان کا استقبال کیا اور انہیں مختلف کلاسز کا وزٹ کرایا۔ ڈپٹی سیکرٹری کو بتایا گیا کہ اس وقت دنیا بھر میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے 84 کیمپس قائم ہیں،جہاں نونہالانِ امت کو دینی و دنیوی تعلیم دی جارہی ہے۔ انھوں نے طلبہ سے مختلف مضامین سے متعلق سوالات کیے اور درست جوابات دینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی ۔(رپورٹ ۔محمد علی رضا عطاری شعبہ نصاب سازی)