26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ڈسکہ ضلع
سیالکوٹ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ میں عظیم الشان اجتماع بسلسلہ
معراجِ مصطفٰی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگران ڈسکہ کابینہ حاجی
عثمان طاہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شبِ معراج کے واقعات کو بیان کیا
نیز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قصیدۂ معراجیہ پڑھا۔علاوہ ازیں اجتماعی طور پر دعا کا
بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد عادل رضا عطاری
سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)