پچھلے دنوں امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر علی عطاری کے ہمراہ دارالمدینہ
کےC.E.Oغلام
رسول عطاری، نگران شرعی امورمولانا کفیل مدنی، ریجنل ڈائریکٹرز اور اراکین مجلس
دارالمدینہ کی حاضری ہوئی۔ اس موقع پر نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی بھی موجود تھے۔ امیراہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں دارالمدینہ کے دینی شعبہ جات کی تفصیلات پیش کی گئی۔ دارالمدینہ کے طلبہ کے عقائد و ایمان کے تحفط کے لئے کیے جانے والے
اقدامات نیز دارالمدینہ کے اسلامیات کے نصاب کے حوالے بھی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اس
موقع پر امیراہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مجلس دارالمدینہ کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ،محمد علی رضا عطاری، مجلس دار المدینہ)