24جنوری
2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے مجلس مدنی چینل عام کریں حیدر آباد کے ریجن ذمّہ دار احمد رضا عطاری
مدنی اور رکنِ زون حیدر آباد کے ہمراہ دارالمدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم کی برانچ لطیف
آباد نمبر 6کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر دارالمدینہ کی جانب سے انگلش زبان میں پریزینٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں اور بچیوں نے بھر پور حصہ لیا۔تلاوت، نعت، بیان اور صلوةوسلام
کا سلسلہ ہوا ۔ اس دوران رکنِ شوریٰ نے
بھی بچوں کو مدنی پھول ارشاد فرمائے اور انہیں
اپنے والدین کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکنِ شوریٰ نے بچوں
کو یہ ذہن دیا کہ وہ اپنےگھرمیں موجود دیگر بچوں اور دوستوں کو دارالمدینہ میں داخلہ کی ترغیب دلائے۔
یادرہے
کہ !یکم فروری 2020ء سے دارالمدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم میں داخلے کا آغاز ہورہا
ہے۔