18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ
دنوں صاحبزادہ و جانشین عطار حاجی عبید
رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے ہمراہ گجرات کے دارالمدینہ بوائز
ہائی اسکول شادمان کیمپس کا وزٹ کیا۔ مجلس دارالمدینہ کے ذمّہ داران اور پرنسپل نے
ان کا استقبال کرتے ہوئے مختلف کلاسز کا دورہ کروایا۔ دورانِ وزٹ جانشینِ عطار مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعوت اسلامی کے مختلف ذمّہ داران، دارالمدینہ
میں پڑھنے والے بچوں کے والد اور سرپرستوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کرواکر دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد
علی رضا عطاری، مجلس دارالمدینہ)