اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام18مئی2020ء کو دادو ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بذر یعہ واٹس اپ 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں تفصیلاً بریف کرتےہوئے اپنے شب و روز کو مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔