وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری
پرویز الٰہی سے ترجمان دعوتِ اسلامی حاجی عبدالحبیب عطاری اور FGRF کے وفد کی ملاقات
لاہور:(12 ستمبر2022ء) وزیر
اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری کی سربراہی میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن(ایف
جی آرایف) کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دعوت اسلامی کے
وفد کو آیت و حدیث ختم نبوت سے متعلق خوبصورت فریم کا تحفہ دیا۔
ملاقات میں جنوبی پنجاب میں
سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورپنجاب حکومت اور ایف
جی آر ایف کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی آباد کاری کیلئے تعاون
کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز
الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کو گھربنا کر دیں گے اورایف
جی آر ایف کے تعاون سے گھر تعمیر کئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت اور ایف جی
آر ایف کی کوآرڈینیشن سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ
پرویز الٰہی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو ان کے تباہ ہونے والے پکے گھروں کی تعمیر
کے لئے 4لاکھ روپے کی مالی امداد دیں گے جبکہ تباہ ہونے والے کچے گھروں کی تعمیر کیلئے
2لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دعوت اسلامی کاادارہ ایف
جی آر ایف فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔
پنجاب حکومت اور ایف جی
آرایف سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مل کر کام کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ
متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔امداد
کا صحیح حقداروں تک پہنچنا بے حد ضروری ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ لوگو ں کی
بحالی کیلئے خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔سیلاب متاثرین کیلئے جو بھی ممکن ہو سکاکرتے
رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو ایف جی
آر ایف کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی
گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فلاحی کاموں سے متعلق ایف جی آر ایف کی خدمات کو سراہا
اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وفد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، نگران لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی پنجاب محمد لیاقت عطاری،ایف جی آر ایف نگران لاہور ڈویژن حاجی محمد
افضل عطاری، حنیف میمن، ایف جی آر ایف کراچی محمد عادل عطاری، دعوت اسلامی کراچی
کے محمد عمران گھیگی،عرفان عطاری اوردیگر ذمہ داران شامل تھے جبکہ راسخ الٰہی، ایم
پی اے حافظ عماریاسر اور چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف بھی اس موقع پر
موجود تھے۔