دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ دارالسنہ  کی بیرون ملک شعبہ ذمہ دار او ر اس شعبے کی بین الاقوامی امور ذمہ دار اور پاکستان نگران اسلامی بہن بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورایک ہی وقت میں مختلف کورسز منعقد کرنے کورسز کم دنوں کے منعقد کرنے ، گریڈنگ اور دیگر معاملات پر بات چیت کی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں ون ڈے سیشن بنام”واقعۂ معراج کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کی حکمتیں ،مشاہدات،اللہ پاک کی طرف ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات نیز معراج کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونیشیا  ریجن کے ملک ملائشیا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ” آقاﷺ کی معراج“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ کی جملہ ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش ڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے فروغ کے لئے رواں سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کے لئے شخصیات خواتین سے رابطے کرنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ان دینی کاموں کی مدنی خبریں اور اپڈیٹس دعوت اسلامی کی ویب سائٹ شب و روز پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔

فروری 2021ء میں پاکستان کے علاوہ مختلف ممالک کی اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی686 مدنی خبریں اپلوڈ ہوئی جس میں امریکہ، کینیڈا،یورپین ممالک،ہند، نیپال،بنگلہ دیش ،عرب شریف،متحدہ عرب امارات،کوریا، چائنہ،ملائشیا، انڈونیشیا، ساؤتھ افریقہ، یوگنڈا،کینیا، تنزانیہ، ایران اور اس کے علاوہ ممالک شامل ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا کی دوکابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”واقعۂ معراج“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا اور کینیا کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم و کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سےاہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 مارچ2021ء کو  سویڈن (Sweden )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ظالموں کا انجام “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 مارچ  2021ء کو یورپین یونین ریجن کی کابینات کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay) ، اسپین (Spain)، ڈنمارک (Denmark)، بیلجیم (Belgium)، آسٹریا (Austria) ، پرتاگال( Portugal)،جرمنی( Germany )اور ہالینڈ (Holland) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ”ایک نگران کو کیسا ہونا چاہیئے “ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مختلف امور پر نکات پیش کئے۔


یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Itlay) کے علاقے بوستو ارسیزیو( Busto Arsizio) میں گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کے غسل میت میں شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کے عزیزوں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کا ذہن دیا نیز مرحومہ کی بیٹی پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں عملاً شرکت کے لئے ترغیب کے ساتھ ساتھ مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 13 مارچ 2021ء کو اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذیلی سطح پر مقرر اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام مارچ  2021ء کے دوسرے ہفتے اٹلی (Itlay) کی ڈویژن میلان (Milan)کے علاقے گلراتے (Gallarate ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے ”آقاﷺ کا سفر معراج“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سفر معراج کا خلاصہ بیان کیا نیز حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مختصر تعارف بیان کیا۔