بریڈفورڈ ریجن
اور اطراف کے علاقوں میں15 مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“کا انعقاد
دعوت اسلامى کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
بریڈفورڈ ریجن اور اطراف کے علاقوں (Sheffield,
Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield, Heckmondwike, Ravensthorpe,
Westtown, Batley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and
Middlesbrough )میں15
مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 487 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
یوکے کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقوں میں اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقے نیوکاسل، اسٹاکٹن
آن ٹیز اور مڈلز برو(Newcastle, Stockton on Tees, Middlesbrough) میں اصلاح اعمال
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں23
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کیسے کریں اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیزرسالہ نیک اعمال سے متعلق
تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے ۔
یوکے برمنگھم
ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر کوونٹری
میں ”واقعہ معراج کورس “ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ
مڈلینڈز کابینہ کے شہر کوونٹری (Coventry) میں ”واقعہ
معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
یوکے کی
لنکشائر کی ہائی ایجوکیشن کابینہ میں پروفیشنلز
اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 13 مارچ 2021ء کو یوکے
کی لنکشائر(Lancashire) کی Higher
Education کابینہ میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور مختلف پروفیشنلز خواتین نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”جنت کی نعمتیں اور
صدقات کی فضیلت“ کے متعلق سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیزدعوت اسلامی کے دینی کاموں کی مدد کےلئے ڈونیشنز
دینے کا بھی ذہن دیا۔
آئر لینڈ ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 10تا 14 مارچ 2021ء
تک آئر لینڈ(Ireland) ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
یوکے لنکشائر
کابینہ کے مختلف مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لنکشائر (Lancashire)کابینہ کے ان مقامات ایکرنگٹن (Accrington)، بلیکبرن (Blackburn)، پریسٹن (Preston)، نیلسن (Nelson)،برائرفیلڈ (Brierfield) اور برنلی (Burnley)میں آن لائن ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیاجس میں 82
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ہمارے پیارے آقا ﷺکا معراج کا سفر بیان کیا اور اُس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان
کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر الفورڈ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پا ک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق
تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزا
عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے لندن ریجن کے مختلف علاقوں کرالی ،ہنسلو،ولزڈن گرین،آئلسبری
،الفورڈ،چشم (Crawley, Hounslow,
Willesden Green, Aylesbury, Ilford, Chesham)میں ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم وبیش 289اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ
ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں کینیڈا اور امریکہ کی
تمام ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کینیڈا کی ملک نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن
کے حوالے سے کلام کیا، ریجن نگران اسلامی
بہن نے پچھلے سال کے ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن
کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam)، دین ہاگ (Den Haag) اور ایمسٹرڈیم(Amsterdam) کی کم وبیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آقا ﷺکے سفر معراج“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
معراج میں ہونے والے واقعات اور مشاہدات کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیزمعراج میں
ملنے والے انعامات کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے
کا ذہن دیا۔
اسپین کے ڈویژن بارسلونا اور بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کے دوسرے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La
Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)،بیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور مونتکادا (Montcada) وغیرہ
علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 298 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”صدقات برکات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔
نگران کابینہ ممباسا کا سوسوبارا میں مسجد کا دورہ، شیخ سعید شافعی صاحب سے ملاقات
افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسا ملینڈیاکےاطراف
علاقے سوسو بورا میں نگران کابینہ ممباسہ اور دیگر ذمہ داران نے مدنی مرکز فیضان
مدینہ کے قیام کے لئے ایک اسلامک سینٹر اور متصل مسجد کا دورہ کیا۔سوسوبورا میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں سینٹر کے اسٹوڈنٹس اور مقامی افریقن اسلامی
بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کی گئی۔نگران میالی ڈویژن نے ان اسلامی بھائیوں کو
پانی پینے کی سنتیں اور آداب بتائی جس کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا۔دوران
نیکی کی دعوت شرکا کو درسِ فیضان سنت دینے اور مسجد میں رمضان اعتکاف کرنے کی نیت
بھی کروائی گئی۔
نگران کابینہ ممباسا نے مسجد سے متصل مدرسے کے
معلم شیخ سعید شافعی حفظہ اللہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل تحفۃً پیش
کئے جس پر شیخ سعید صاحب نے دعوت اسلامی
کی دینی کاوشوں کو سراہا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Dawateislami