دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فرانس اور اٹلی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی بین الاقوامی ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے نکات بیان کئے نیز ربیع الاوّل کے آنے کی خوشی میں مختلف نیک کاموں کی ترغیب اور اہداف دئیے۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطا لعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے بچوں کے بارے میں سوالو جواب “ پڑھنےیا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ میں کم وبیش 2ہزار626 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے بچوں کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  شب وروز کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں گزشتہ دونوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح کی شعبہ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے ہوئے شب وروز شعبہ میں کام بڑھانے کا ذہن دیا اور انہیں نئے اہداف بھی دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کروانے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کے مختلف اعضاء زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کو دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ ستمبر 2021ء کی پہلی پیر شریف کو ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 778 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن کا ویلکم کا بینہ کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ان سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور زیادہ سے زیادہ دینی کاموں کو بڑھانے نیز نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا گیا۔


         دعوتِ اسلامی کے شعبہ کےمدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزّ وَجَلَّ یوکے میں ماہ اگست 2021ء کی کارکردگی کے مطابق 22مدارس اشاعتِ دین کے لئے کوشاں ہیں جہاں کم و بیش 1ہزار446 طالبات قراٰن و سنت کی مفت تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبےکے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور ڈونیشن بکس کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے یوکے زون کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں اسلامی بہنوں کو کارکردگی اور شیڈول وقت پر دینے کا ذہن دیا نیزچندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالے کے ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیاری کرنےکا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن کی علاقے ایسٹ برمنگھم میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں ربیع النّور کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کا جذبہ بڑھانے کے لئے بھی نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات ایسٹ، نارتھ برمنگھم، کوونٹری، پیٹر برو، ناٹنگھم، لیسٹر، ڈربی، برٹن( East, North Birmingham, Coventry, Peterborough, Nottingham, Leicester, Derby, Burton)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 736 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” نیکیاں چھپائیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے آسٹن یونیورسٹی برمنگھم میں ” Leave your Mark “ کے عنوان پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر شعبے کے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

اس پریزنٹیشن نے شرکا کو کسی بھی پیشے یا شعبے میں سفیر اسلام بننے میں تحریک حاصل کرنے میں مدددی۔ لیکچر کے دوران پوائنٹس کا ذکر بھی کیا گیا کہ اچھے کردار کے ذریعے دوسروں کی مدد کرنے میں ان کا کردار کس طرح اہم ہے۔

حاضرین کی طرف سے شاندار رائے کا اظہار کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ لیکچر بہت مددگار تھا جو مستقبل میں ان کی مدد کرے گا۔