دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   بیلجیم (Belgium )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” نیکیاں چھپائیں“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور بزرگوں کے واقعات و حکایات بیان کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پچھلے دنوں بیلجیم کے شہرانٹورپ (Antwerp) اور برسلز (Brussels)میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیشں کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کےمختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا ہے چنانچہ اسی سلسلے میں ستمبر 2021ءکے پہلے پیر شریف کو ہالینڈ( Holland ) کے شہر روٹرڈیم( Rotterdam )میں یوم قفل منایا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادے کا مطالعہ کیا اور6 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  یوکے ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ ڈویژن دینی حلقے میں اجتماعی توبہ کے لئے دعا کے الفاظ سمجھائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے اوقات سے متعلق کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نکات دئیے۔ 


ماہ اگست2021ء  میں دعوت اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے زیر اہتمام یوکے کی لندن، بریڈ فورڈ اور مانچسٹر(Manchester, London, Bradford)ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے30 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے دور تھیں۔

ان میں سے4 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

11 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

6اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/ پڑھوایا۔

5 اسلامی بہن نے شارٹ کورس کیا/ کروایا۔

10 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا ۔

10 اسلامی بہنوں نےنیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  یوکے مانچسٹر ریجن لنکشائر(Lancashire) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور عقائد کی درستی اور اپنے گھر کے افراد کے عقائد کو درست کرنے کی اہمیت و طریقہ پر کلام کیا نیز دینی حلقوں میں دعا کے انداز اور آدابِ دعا رسالہ پڑھنے /پڑھوانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی  بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن گریٹر مانچسٹر کابینہ میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور فیضانِ تجوید کورس کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز آنے والے ہفتے میں مدرسات کی تربیت کا اہتمام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ڈویژن ایکرنگٹن(Accrington)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق مدنی پھول دئیے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے اور پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں تحفظ عقیدۂ ختمِ نبوت کے سلسلے میں آن لائن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں كم و بیش 65 اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

اس سیشن میں سڈنی کابینہ نگران اسلامی بہن نے قرآن و حدیث کی روشنی میں”عقیدہ ختمِ نبوت“ کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامى نے خاتم النبيين كے معنیٰ تفاسير كى روشنى میں، ختمِ نبوت احاديث كى روشنى میں اور عقیدۂ ختمِ نبوت اور صحابۂ کرام کا كردار کے بارے میں شرکت کرنے والی اسلامى بہنوں کو معلومات فراہم کی۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت ساؤدرن افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے اگست2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 58

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 112

تعداد مدرستہ المدینہ(اسلامی بہنوں کے): 21

مدرستہ المدینہ(اسلامی بہنوں کے)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 217

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 32

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :632

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 123

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ):26

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:400

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد 1ہزار96


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت سینٹرل افریقہ  ریجن میں اسلامی بہنوں کے اگست2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں:

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد:65

تعداد مدرستہ المدینہ(اسلامی بہنوں کے): 12

مدرستہ المدینہ(اسلامی بہنوں کے)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 62

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 13

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :181

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 19

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 35

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 187

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 59