
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے علاقے حوگرود (Haugerud)میں اِصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے موت کی یاد اور نیک
اعمال کے بارے میں بیان کرتے ہوئے اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی
پہلی تاریخ
کو اپنی اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
یوکے
ریجن کی اسلامی بہنوں کی رسالہ”جُوئے میں
جیتا ہوامال“ پڑھنے یا سننے کی کارکردگی

ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ
کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی
کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں
پیش بھی کی جاتی ہے۔
امیر
اہل ِسنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”جُوئے میں جیتا ہوامال“ پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 13 ہزار 804 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”جُوئے میں جیتا ہوامال“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے
ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام ستمبر 2021ء کے پہلے
ہفتے یوکے ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ
یارکشائر کابینہ کے علاقوں ( Huddersfield, Wakefield, Bradford, Leeds,
Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 550 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامى نے ”عقل مند مبلغ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں
کےمدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام یوکے بریڈفورڈ(Bradford)ریجن میں لگنے والےمدارسُ
المدینہ کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:
اسلامی
بہنوں کے لئے لگنے والے مدارسُ المدينہ کی
تعداد : 25
اِن میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 238
ان
میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد:27
گھر وں
میں لگنے والے مدارسُ المدينہ کی تعداد:11
گھروں
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:40
بذ
ریعہ انٹرنیٹ لگنے والے مدارسُ المدينہ کی تعداد:24
بذ
ریعہ انٹرنیٹ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد:28
بذ
ریعہ انٹرنیٹ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:170
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:224
مدنی
مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:147
روزانہ
اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:169
مدنی
قاعدہ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :10

یوم
دعوت اسلامی کے موقع پر یوکے لندن ریجن کی سلاؤ(Slough)کابینہ میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 51اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک
رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے
لندن ریجن کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ، آئلسبری، لوٹن، چشام،
واٹفورڈ، ہائی وکمب، ملٹن کنیز، ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین، سڈبری،ہیرو(Aylesbury, Luton, Chesham, Watford,
High Wycombe, Milton Keynes, Willesden Green, Sudbury, Harrow, Slough) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 366اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے”عقلمند مبلغ “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے
پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اجتماعِ
پاک کے دوران شعبہ اصلاح اعمال کی ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے گئےنیزرسالہ نیک
اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شیخ الحدیث مولانا افتخار احمد قادری صاحب کی فیضان
مدینہ موزمبیق میں تشریف آوری

افریقی
ملک موزمبیق میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دارالعلوم قادریہ
غریب نواز ساؤتھ افریقہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا افتخار احمد قادری مصباحی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی تشریف آوری ہوئی۔
نگران
ساؤدرن افریقہ ریجن اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور اس موقع پر ذمہ
داران نے دعوت اسلامی کے تحت ماپوتو موزمبیق میں قائم فیضان مدینہ سمیت دیگر شعبہ
جات جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ کا بھی وزٹ کرواتے ہوئے انہیں طلبہ کرام کے لئے
کئے گئے انتظامات اور سہولیات کے بارے میں
بتایا۔ جامعۃ المدینہ کے وزٹ کے دوران شیخ الحدیث حضرت مولانا افتخار احمد قادری
صاحب نے اساتذۂ کرام سے ملاقات کی اور ان میں بیان بھی فرمایا۔
یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے سینٹرل برمنگھم میں
”تفسیر سورۂ ملک کورس“ کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 09 ستمبر 2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے سینٹرل برمنگھم (Central
Birmingham) میں ”تفسیر
سورۂ ملک کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں سورۂ ملک کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ اور اس کی تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے کے شہر راچڈیل (Rochdale) میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
نے”جنت کی سب سے اعلیٰ نعمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال کے رسالے پر عمل کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

یوم
دعوت اسلامی کے سلسلے میں یوکے کی مانچسٹر (Manchester)ریجن
میں دو مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں گریٹر مانچسٹر کابینہ کے علاقے راچڈیل کی تقریباً
90اور لانکشائر کابینہ کے علاقے اکرنگٹن کی65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل
سنت کے احسانات، دعوت اسلامی کی کامیابی کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈزکابینہ میں یوم دعوت
اسلامی کے سلسلےسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ
مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں یوم دعوت اسلامی کے
سلسلےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 63 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کی دنیا
بھر میں خدمات کو سراہتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے اہم نکات
پیش کئے نیز نرمی اور دلجوئی کو اپناتے ہوئے دعوت اسلامی کے کام کو مزید بہتر بنانے اور بڑھانے کی ترغیب دلائی۔