18 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسپین
کی ڈویژن بارسلونا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
Sat, 18 Sep , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کی ڈویژن
بارسلونا(Barcelona) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔
شعبہ
علاقائی دورہ پر مقرر یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ کے نکات سمجھاتے ہوئےذمہ
دار اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے علاقے میں
ہر ہفتے علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ریجن نگران اسلامی بہن نے اللہ
کریم کی رضا حاصل کرنے اور اپنے مرشد کی
دعائیں پانے کےلئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیکر دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔