اسپین
کی کابینہ نگران اسلامی بہن کا بادالوناکی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کی کابینہ نگران اسلامی بہن کا بادالونا(Badalona)کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون جو7 نومبر
2021ء کو ہونے جارہا ہے اس کے نکات سمجھائے اور خوب خوب دین کی خدمت کرنے کےلئے ڈونیشن
جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسپین
کے ڈویژن بارسلوناکے علاقے ہسپیتالیت میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام اسپین کے
ڈویژن بارسلوناکے علاقے ہسپیتالیت(Hospitalet) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش12
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا مقصداور ان پر عمل کرنے کے طریقے پر بریف کرتے ہوے
ان کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام شعبہ شارٹ کورسز کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے برمنگھم ریجن اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
شارٹ
کورسز کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے علاقےسلاؤ میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش
16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”قبر وحشر “کے موضوع پر بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو غسل میت دینے نیز کفن کا کپڑا کاٹنے، بچھانے اور پہنانے کا طریقہ بھی
سکھایا نیز اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو
کفن دفن کاٹیسٹ دینے اور اس کار خیر میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی۔
یوکے
لندن ریجن کے مختلف علاقوں لوٹن ،ووکنگ،ہائی وکمب میں اصلاح اعمال اجتماعات کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں لوٹن ،ووکنگ اورہائی وکمب میں
اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں
تقریباً59اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان
اجتماعات میں درود پاک کا ورد اور تصور مدینہ کروایا گیا جبکہ مبلغات دعوت اسلامی
نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے۔
بعد ازاں اسلامی بہنوں کو عاملاتِ نیک اعمال
بننے اور رسالہ نیک اعمال پُر کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
یوکے
ریجن نگران اسلامی بہن کا مختلف مقامات کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن کا یوکے ڈربی کی
جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
یوکے
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ
کرتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو اطاعت اور نرمی کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
٭دوسری جانب گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی
بہن کا یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
ہواجس میں 05 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے
ریجن نگران اسلامی بہن نے انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر ہر کارکردگی وقت
پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
٭اسی
طرح گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا لندن کی ریجن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں 06 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے
ریجن نگران اسلامی بہن نے دوسری کمیونٹی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔
٭ اسی
طرح گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا یوکے مشاورت و ریجن نگران، کابینہ نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے میں شرکت کی۔
یوکے
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور 6 دن پر مشتمل سنتوں بھرا اجتماع برائے شعبہ بین الاقوامی امور
کی اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی نیز اس پیغام کو ماتحت اسلامی بہنوں تک بھی پہنچانے کا کہا جبکہ ٹیلی تھون کے لئےبھر پور کوشش کرنے اور کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
٭علاوہ
ازیں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا بریڈ
فورڈ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 62 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
یوکے
ریجن نگران اسلامی بہن نے اچھی نیت کے ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ترغیب دلائی
نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور انگلش
میں کتابوں کو ٹرانسلیٹ کیا جائے تاکہ اس سے فائدہ اٹھایا جائے اس پر کلام ہوا۔
سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ انٹرنیٹ
غسلِ میت کی کلاس کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی
دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ انٹرنیٹ غسلِ میت کی کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا
22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نےغسل دینے کی فضیلت ، غسل دینے
کا طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے بہت اچھے انداز میں تر بیت کی۔
پچھلےدنوں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے دینی
کاموں کےسلسلے میں مختلف Countriesکادورہ کیاجس
میں انہوں نےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاوزٹ کیاجن میں سےچند یہ ہیں:
1) برطانیہ میں
پہلا ایف جی آر ایف(FGRG (دفتر آسٹن،
برمنگھم یو کےکاوزٹ کیا۔
2) Alum Rock
Birmingham & Sparkhill Birmingham UK میں دار المدینہ کی عمارتوں کا
دورہ۔
3) Dudley UK میں زیر ِتعمیر فیضانِ فاروق
اعظم مسجد اور دارالمدینہ کی عمارت کا دورہ،اس دوران رکن ِشوریٰ نے تاجر برادری سے
مختصر گفتگو بھی کی۔
4) زیر ِتعمیر
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ Leicester
UK اور دارالمدینہ کی عمارت کادورہ ، رکنِ شوریٰ کی طرف سے جنازے کی سہولیات
کاکےحوالےسےاہم نکات تبادلۂ خیال۔
5) Nuneaton ویسٹ مڈلینڈز یو کے میں زیر ِتعمیر
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی عمارت کا دورہ۔
6) تاجر برادری
کے ہمراہ سٹوک یو کے میں دار المدینہ کاوزٹ ،بعدازاں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس
میں رکن شوریٰ نےسنتوں بھرابیان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہن کا یوکے ریجن کی معاون مفتشات کے
ساتھ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2021ء
کو یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہن کا یوکے ریجن کی معاون مفتشات کے ساتھ
مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کا ہدف
سمیت تمام درجوں کی تفتیش مکمل کرنے کا
ہدف دیا۔
اسپین کے ڈویژن ترتوسا میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاحِ
اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام اسپین کے ڈویژن ترتوسا کے علاقوں (caspe، Taragona) میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا مقصداور ان پر عمل کرنے کے طریقے
پر بریف کرتے ہوئے ان کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی نیز عاملاتِ نیک
اعمال بننے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام30 اکتوبر 2021ء کوآسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نمازقضا کرنےکی سزا“کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں نماز قضا کرنےکی سزا کے بارے میں
بتایا نیز نمازوں کی پابندی کر نے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام
اکتوبر 2021کے چوتھےہفتےسویڈن میں دو مقامات اسٹاک ہوم (Stockholm) اور مالمو
(Malmö )میں
اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 42اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے جس میں اسلامی بہنوں کو آقا ﷺ کی سیرت پر چلنے اور اپنی زندگیوں کو شریعت کے
مطابق گزارنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami