یورپین
یونین ریجن کی رسالہ”فیضان امام احمد بن حنبل“پڑھنے / سننے کارکردگی
ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہم العالیہ نےرسالہ”فیضان امام احمد بن
حنبل“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی کم و بیش 2ہزار724 اسلامی بہنوں نے رسالہ” فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
شارجہ میں عالمی کتب میلہ، مکتبۃ المدینہ کی جانب سے بھی کتابوں کا
اسٹال موجود
U.A.Eمتحدہ
عرب امارات کا تیسرے بڑے شہر شارجہ میں 10 دن کے لئے کتب میلہ (Book
Fair) شروع ہوچکا ہے جس میں تقریباً 80 ممالک کے مکاتب
اپنا اسٹال لگاتے ہیں۔
اس کتب میلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ
المدینہ العربیہ کے تحت بھی بک اسٹال لگایا گیا ہے جس میں مکتبۃ المدینہ (دعوت
اسلامی)
سےشائع ہونے والی مختلف کتب و رسائل موجود ہیں۔
اس کتب
میلے (Book
Fair)کا آغاز 3 نومبر 2021ء سے ہوچکا ہے جو 13
نومبر 2021ء تک جاری رہے گا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں بچوں کے لئے انگلش کورس بنام ”Bless
mawlid“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں 45 بچوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں بچوں کو پیارے آقا مصطفیٰﷺ کی
ولادت اور ان کی سیرت نیز سرکار ﷺ کی زندگی کے واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں
ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسا لہ ”فیضانِ امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی
کارکردگی
امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے
کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی
ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننےوالوں
کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔
پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے
رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل “پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی تھی ۔
اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار 491 اسلامی بہنوں نے رسا لہ ”فیضانِ
امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی جس میں اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے ذریعے دعوتِ
اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی
۔
ساؤتھ
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا مدرسۃ
المدینہ کی ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ٹیلی
فون کے ذریعے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار کے
ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن
کو نئے اہداف دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔
ساؤتھ
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا پرٹیوریا کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے
ساتھ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران
اسلامی بہن کا ٹیلی فون کے ذریعے پرٹیوریا(Pretoria )کابینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن کو نئے اہداف دیئے اور
مختلف شعبوں میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا ۔
ساؤتھ
افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں دو مقامات پر محافل میلاد کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں دو مقامات
پر محافل میلاد کا انعقاد ہوا جن میں 132 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”شان مصطفیٰ ْﷺ“
کے موضوع پر بیانات کئے اور محافل میلاد میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورہ،کابینہ نگران اسلامی بہن کی
شرکت
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون جمع کرنے کے متعلق ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کےلئے کس طرح کوشش کی جائے اس کے بارے
میں نکات پیش کئے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden )میں
آن لائن ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی
بہن نے” شانِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو مصطفیٰ کریمﷺ کی شان و
معجزات قراٰن وحدیث کی روشنی میں بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی آگاہی
فراہم کرتے ہوے اس کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
یوکے مانچسٹر ریجن میں کفن دفن تربیتی اجتماع،
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کی
شرکت
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اس
تربیتی اجتماع میں خصوصی طور پر شرکت کی
اور وہاں پر شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت میں اسراف سے بچنے اور مستعمل پانی کے
متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔
Dawateislami