دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے علاقےسلاؤ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”قبر وحشر “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو غسل میت دینے نیز کفن کا کپڑا کاٹنے، بچھانے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا نیز اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو کفن دفن کاٹیسٹ دینے اور اس کار خیر میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں لوٹن ،ووکنگ اورہائی وکمب میں اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں تقریباً59اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان اجتماعات میں درود پاک کا ورد اور تصور مدینہ کروایا گیا جبکہ مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے۔

بعد ازاں اسلامی بہنوں کو عاملاتِ نیک اعمال بننے اور رسالہ نیک اعمال پُر کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا یوکے ڈربی کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو اطاعت اور نرمی کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

٭دوسری جانب گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں 05 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر ہر کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا لندن کی ریجن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں 06 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے دوسری کمیونٹی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔

٭ اسی طرح گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا یوکے مشاورت و ریجن نگران، کابینہ نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے میں شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور 6 دن پر مشتمل سنتوں بھرا اجتماع برائے شعبہ بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی نیز اس پیغام کو ماتحت اسلامی بہنوں تک بھی پہنچانے کا کہا جبکہ ٹیلی تھون کے لئےبھر پور کوشش کرنے اور کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔

٭علاوہ ازیں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا بریڈ فورڈ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے اچھی نیت کے ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور انگلش میں کتابوں کو ٹرانسلیٹ کیا جائے تاکہ اس سے فائدہ اٹھایا جائے اس پر کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ انٹرنیٹ غسلِ میت کی کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےغسل دینے کی فضیلت ، غسل دینے کا طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے بہت اچھے انداز میں تر بیت کی۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے دینی کاموں کےسلسلے میں  مختلف Countriesکادورہ کیاجس میں انہوں نےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاوزٹ کیاجن میں سےچند یہ ہیں:

1) برطانیہ میں پہلا ایف جی آر ایف(FGRG (دفتر آسٹن، برمنگھم یو کےکاوزٹ کیا۔

2) Alum Rock Birmingham & Sparkhill Birmingham UK میں دار المدینہ کی عمارتوں کا دورہ۔

3) Dudley UK میں زیر ِتعمیر فیضانِ فاروق اعظم مسجد اور دارالمدینہ کی عمارت کا دورہ،اس دوران رکن ِشوریٰ نے تاجر برادری سے مختصر گفتگو بھی کی۔

4) زیر ِتعمیر مدنی مرکزفیضانِ مدینہ Leicester UK اور دارالمدینہ کی عمارت کادورہ ، رکنِ شوریٰ کی طرف سے جنازے کی سہولیات کاکےحوالےسےاہم نکات تبادلۂ خیال۔

5) Nuneaton ویسٹ مڈلینڈز یو کے میں زیر ِتعمیر مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی عمارت کا دورہ۔

6) تاجر برادری کے ہمراہ سٹوک یو کے میں دار المدینہ کاوزٹ ،بعدازاں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نےسنتوں بھرابیان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2021ء کو   یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے ریجن کی معاون مفتشات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کا ہدف سمیت تمام درجوں کی تفتیش مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام اسپین کے ڈویژن ترتوسا کے علاقوں (caspe، Taragona) میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا مقصداور ان پر عمل کرنے کے طریقے پر بریف کرتے ہوئے ان کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام30 اکتوبر 2021ء کوآسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نمازقضا کرنےکی سزا“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں نماز قضا کرنےکی سزا کے بارے میں بتایا نیز نمازوں کی پابندی کر نے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


                 دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اکتوبر 2021کے چوتھےہفتےسویڈن میں دو مقامات اسٹاک ہوم (Stockholm) اور مالمو (Malmö )میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 42اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے جس میں اسلامی بہنوں کو آقا ﷺ کی سیرت پر چلنے اور اپنی زندگیوں کو شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام اکتوبر 2021ء کے چوتھے  ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz) ،ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”آقاکریم ﷺکی اپنی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارےآقا ﷺ کی سیرتِ پر عمل پیراں ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام30  اکتوبر 2021ء کویورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی اور سویڈن میں 30دن پر مشتمل ”اسلامی زندگی کورس“کا اختتام ہوا جس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا نیز کورس کے اختتام پر شرکائے کورس نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکتکرنے ، مزید شارٹ کورسز کرنےاور کتاب "سیرت رسول عربی" کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔



دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورے (اسلامی بہنیں )کےتحت یوکے لندن کے شہر والتھم سٹو میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔