دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی Italy کی ڈویژن بریکسن Briksen میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”فضائل صدقات“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی اور محفل نعت اجتماعات کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی Italy کی ڈویژن بریشا Brescia میں 26 اکتوبر 2021 ء کو بذریعہ اسکائپ ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور اٹلی کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا نیز 7 نومبر 2021 کو ہونے والے ٹیلی تھون کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں 27 اکتوبر 2021 ء کو بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”آقا کی امت سے محبت“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اپنی امت سے محبت و شفقت کے بارے میں اہم نکات بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 28 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ اور پولکوانے کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ  مدنی مشورہ ہوا۔

شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو آئندہ آنے والے کورسز ”ہفتہ سنتوں بھرا اجتماع کورس “، ”احکام وراثت“کے نکات سمجھائے نیز ان کورسز کو کابینہ سطح پر کروانے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ اور پولکوانے کابینہ کی نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا فالو آپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے پولکوانے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 41  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور محفل نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا گیا۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور محفل نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا گیا۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے جانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز وقت پر کارکردگی دینے اور ماہانہ فارم کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021 کو ٹیلی فون کے ذریعے تمام کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں  کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے اہداف دیئے اور مختلف شعبوں میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مدنی کورسز میں داخلہ کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرمیزبرگ  میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 اکتوبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ بریڈفورڈ یوکے میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اسٹوڈنٹس، اساتذۂ کرام اور سرپرستوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور علم دین سیکھنے کی فضیلت بیان کی۔

اجتماع کے بعد درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے 32طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی۔