یوکے مانچسٹر ڈویژن میں انگلش میں چار دن پر مشتمل” سیرتِ مصطفیٰ ﷺکورس“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر ڈویژن میں انگلش میں چار دن
پر مشتمل” سیرتِ مصطفیٰ ﷺکورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس
کورس میں آخری نبی ﷺ کی پیدائش سے پہلے سے لے کر آپ کی وفاتِ ظاہری کے بعد تک آپ ﷺ
کی چند سیرتِ مبارکہ بیان کی گئی۔ اس کے
ساتھ ساتھ قصیدہ بردہ شریف کے مخصوص اشعار سکھائے گئے اور ان کے معنی بھی بیان کئے
گئ نیز حضورِ پاک ﷺ کے کچھ نام اور ان کے معنی بھی بیان کئے گئے۔
اس موقع پر کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور نیک اعمال کے رسالے کو پُر کرنے کی نیتیں کیں، اس کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں نے تجوید درست کرنے کےلئے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی نیت کی۔
مدرسۃ
المدینہ گرلز کی مانچسٹر ریجن ناظمہ کا مانچسٹر ریجن کی ناظمات کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ گرلز کی مانچسٹر ریجن ناظمہ کا مانچسٹر ریجن کی ناظمات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں یونٹ
جمع کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا گیا اور اس کے اہداف بھی دئیے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی
بہنیں )
کےزیر اہتمام ہند دہلی ریجن آگرا زون میں 28 مقامات پر علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 110 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا
جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور
مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی مقامی
اسلامی بہنوں کو پیش کئے۔
یوکے
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا گریٹر مانچسٹر کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن
نگران اسلامی بہن کا گریٹر مانچسٹر کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نرمی اپنانے کے بارے میں نکات پیش کئے ، دینی حلقے کی مضبوطی
پر کلام ہوا اور لاک ڈاؤن کے بعد دینی کاموں میں کمی کو دور کرنے کا ذہن دیا گیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2021ء کو ہند دہلی ریجن آگرا زون کے شہر ریڈ فورٹ (Red
fort)میں
تین دن کا رہائشی دینی کام کورس کاانعقادہوا
جس
میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی 8 دینی کام کرنےکے
حوالے سے تربیت کی گی جس میں اسلامی بہنوں نے تمام شعبہ پر مضبوطی کے ساتھ دینی کام کرنے کی بھرپور نیت کا اظہارکیا۔
آسٹریلیا
ریجن کے میلبورن اور نیوزی لینڈ کابینہ میں بذريعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد
شعبہ اصلاح اعمال ( اسلامى بہنیں) کے
زیر اہتمام 24 اکتوبر 2021ء کو آسٹریلیا ریجن کے میلبورن اور نیوزی لینڈ کابینہ
میں بذريعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 19
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آسٹریلیا
ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامى بہن نے’’ وقت کی قدر و قیمت مع وقت ضائع
کرنے والے امور کی نشاندہی کےمتعلق‘‘ بیان
کیا۔
اصلاح اعمال اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اس بات کا خاص ذہن ديا
گیا کہ اپنے قیمتی لمحات کی قدر کیجیے، تقوٰی اور پرہیزگاری اپنائیں، اپنی زندگی
کو فضولیات اور دنیوی عیش و عشرت میں نہ گنوائے۔ وقت اللّٰہ عزوجل کی نعمت ہے اسکی قدر کرتے ہوئے اسکو
نیکیاں کرتے ہوئے گزارئے۔مزيد اجتماعِ پاک میں نعت شريف
پڑھی گئی اور درود خوانى کا سلسلہ ہوا۔
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری کادینی
کاموں کےسلسلے میں اسٹچفورڈ برمنگھم UKکادورہ رہاجس
دوران مختلف ایکٹوٹیز کاسلسلہ رہا جن میں سےچند یہ ہیں:
29اکتوبر2021ءکورکنِ
شوریٰ نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم UKمیں
جمعہ کی نمازسےقبل سنتوں بھرابیان کرتےہوئے اسلامی بھائیوں کواسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی زندگی
گزارنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام31 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فش پونڈ روڈ 3AF،
BS16 برسٹل یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور 7 نومبر
2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ راچڈیل(Rochdale)میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی کےلئےایک نشست
کااہتمام کیاگیا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت
31اکتوبر2021ءبروزاتوارانگلینڈ کےشہربرمنگھم میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں
برمنگھم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
Under the
supervision of *Majlis Islah-e-A’maal
(islamic sisters),
an Islah-e-A’maal ijtema was conducted through internet in Melbourne and New
Zealand kabina of Australia Region on 24 October 2021. Approximately, 19
Islamic sisters had the privilege of attending this ijtema’.
Australia
region Islah-e-A’maal zimmadar islamic sister delivered a Bayan on pointing out
the value of time and the identification of issues/deeds that waste time.
The attendees
(Islamic sisters) were given mindset to value their precious moments, to adopt
piety and not to waste their lives in vain and worldly luxuries. Time is a
blessing of Allah Almighty, value it and spend it by doing good deeds.
In this
ijtema’, Naat Sharif and Satal- ‘Alan-Nabi was also recited.
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ
کے ہیوسٹن(
Houston) میں ماہ ربیع الاول کا خصوصی
اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”وقت کی اہمیت“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے
ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
Dawateislami