24 فروری 2023ء بروز جمعہ سالانہ ڈونیشن کے
سلسلے میں انڈونیشیا ریجن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ انڈونیشیا ریجن، فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی ماحول سے منسلک اسلامی
بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف دینے، دینی کاموں میں کوشش بڑھانے اور اپنے اہداف کو پورا
کرنے کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔
دارالسلام تنزانیہ میں قائم مدرسۃُ المدینہ بوائز میں رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری کی آمد
پچھلے
دنوں افریقی ملک دارالسلام تنزانیہ کے علاقہ چنیقہ میں قائم مدرسۃُ المدینہ بوائز کا دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری نے دورہ کیا۔
جہاں طلبہ ٔ کرام نے مقامی زبان میں کلام پڑھتے ہوئے درود و سلام کی صداؤں میں رکنِ شوریٰ کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری نے ’’اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان و عظمت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو آپ علیہ السلام کا ذِکر تعظیم و آدب سے کرنے کا ذہن دیتے ہوئے بتایا کہ آدب و
تعظیم مصطفی ٰ کی بدولت بزرگوں کو بڑے بڑے مراتب نصیب ہوئے۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے طلبہ کو ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔ساتھ ہی بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی بھی کی
جاتی رہی۔اختتام پر طلبہ ٔ کرام نے رکنِ
شوریٰ سے ملاقات کی سعادت بھی پائی۔ ) کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(
بنگلہ دیش ریجن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ،
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تربیت کی
سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے تحت بنگلہ دیش ریجن کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار سمیت
مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رمضانُ المبارک کے سلسلے میں بنگلہ اسپوکن نارتھ
امریکہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نارتھ امریکہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ
لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
رمضانُ المبارک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن
کے بارے میں کلام کیا۔
اس کے علاوہ نارتھ امریکہ میں بڑی عمر کی اسلامی
بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ
کے اہداف پر مشاورت کی جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔
دنیا بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔
دورانِ تقریب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں اسلامی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے متعدد فرامین ذکر کئے اور وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
منسلک ہونے کی ترغیب دلائی۔
معراج النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سلسلے میں پچھلے دنوں بیرونِ ملک برمنگھم یوکے میں عظیم الشان اجتماعِ معراج کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوارکے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے
حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شبِ معراج کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو معراج کے واقعات بتائے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 20
فروری 2023ء بروز اتوار عازِ مینِ مدینہ منورہ اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، عالمی سطح پر حج و عمرہ ذمہ دار اور حرمینِ
طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت کی۔
دینی کاموں کے سلسلے میں
موزمبیق سفر کرکے جانےوالی فیملیز کا آن لائن مدنی مشورہ
دینِ اسلامی کی ترویج و
اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی جو
فیملی دینی کاموں کے سلسلے میں موزمبیق سفر کرکے گئی ہیں اُن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی
مجلسِ شوریٰ، سفرِ مجلس ذمہ دار اور ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ
انٹرنیٹ اُن فیملیز کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں نیکی کی دعوت عام کرنے نیز
اہداف و مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جو اہداف دیئے گئے ہیں انہیں مکمل کرنے کا
ذہن دیا۔
بیرونِ ملک میں ہونے والے
دینی کاموں کےسلسلے میں 21 فروری 2023ء بروز منگل نارتھ امریکہ کے بنگلہ اسپوکن
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران
اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داران کی آن لائن میٹنگ
گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں یورپین یونین ریجن
نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار (انٹرنیشنل کمیٹی) اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے
دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو ہدف دینے اور زیادہ سے زیادہ شعبہ جات کے لئے
ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
بیرونِ ملک میلبورن میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی تمام ذمہ داران
کے لئے مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔
معلومات کے مطابق ذمہ داران
نے فنانس ٹیسٹ دینے، 8 دینی کاموں کی کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور دعوتِ اسلامی
کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ
شرکت کرنے پر کلام کیا۔
ایڈیلائڈ کی نگران اور دینی
ماحول سے منسلک دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی
مجلسِ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈیلائڈ کی نگران اور دینی ماحول سے منسلک
دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے اُن کا جائزہ لیا گیا
نیز نئے اہداف اور تقرری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
Dawateislami