گزشتہ روز پیرس اور ہالینڈ میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈویژنل ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی محمد ایاز لاشاری نے  وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں مدنی مراکز میں قائم شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے محمد ایاز لاشاری کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور اسکے تحت ہونے والے دینی کاموں کی بریفنگ دی۔ (رپورٹ: محمد عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلام آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں عالمی سطح پر دینی کام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت UK کے تمام جامعۃالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی طالبات کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ”طالبات کے اوصاف کیا ہیں؟ اور طالبہ کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے شعبہ جات کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


یوکے یورپ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت 2 دن پر مشتمل لرننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ڈویژنز سے ان شعبہ جات کی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مذکورہ شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ان شعبہ جات کے مقاصد بیان کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے 2022ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2023ء کے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

خیر خواہی ِ امت اور غم خواریِ امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپین (Spain) کے شہر بادالونا (Badalona) میں قائم مولا مشکل کشا مسجد کےقریب دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔علاوہ ازیں شرکا ئے اجتماع نے نمازِ حاجات پڑھی اور اللہ پاک کی بارگاہ میں عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا کی۔

بعد اجتماع شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کی اجازت یافتہ اسلامی بہنوں نے روحانی علاج کا بستہ (اسٹال) لگایااور پریشان حال اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر انہیں تعویذاتِ عطاریہ و اورادِ عطاریہ دیئے۔

معلومات کے مطابق جن اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطاریہ اور اورادِ عطاریہ دیئے گئے اُن کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭تقسیم کئے گئے ٹوکن: 24٭تقسیم کئے گئے تعویذاتِ عطاریہ:213٭تقسیم کئے گئے اورادِ عطاریہ:97٭بستے پر آنے والی مریضوں کی تعداد:49٭جن اسلامی بہنوں کی کاٹ کی گئی اُن کی تعداد:49٭عطیات جمع کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد50


گزشتہ روز عالمی سطح پر لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنزانیہ اور کینیا کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران سے گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چائنیز لینگویج ذمہ دار کے دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ فارایسٹ ریجن ، لینگویج ذمہ دار، چائنیز لینگویج ٹیچر اور آفس کی ناظمہ اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے مختلف اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسلیٹ کا کام کرنے اور لینگویج کورس کی تشہیر کرنے کے متعلق مشاورت کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات و گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے تحت یورپی یونین  اور یوکے میں لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سیشن میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے انہیں مذکورہ شعبہ جات کی اہمیت و افادیت بتائی نیز احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے کام کو کرنے کی ترغیب دلائی۔

03 مارچ 2023 ء کویوکے والسال میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا  جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ِکریم ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر نگران ویسٹ مڈلینڈ یوکے سید عمّار عطاری نے شرکا میں اصلاحی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: بیرون ملک /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک برمنگھم یوکے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹ مڈلینڈز یوکے مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز، یوکے سیّد عمار عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کیا۔

اسی طرح نگرانِ ویسٹ مدلینڈز، یوکے نے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور عاشقانِ رسول کو اعتکاف کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یوکے نے شعبہ FGRF کے فلاحی کاموں، جامعۃالمدینہ بوائز میں نئے داخلے کروانے اور دعوتِ اسلامی کے اداروں کے لئے نئی عمارتیں بنانے پر مشاورت کی جس پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح پر لوگوں کے دلوں میں تلاوتِ قراٰن کا جذبہ پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مسلمانوں کے بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک میں مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز) کا قیام کیا گیا ہے جس میں انہیں ناظرہ قراٰنِ کریم کے ساتھ ساتھ حفظِ قراٰن کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

تعلیمِ قراٰن کو عام کرنے کے جذبے کے تحت پچھلے دنوں بورڈ سلی گرین برمنگھم یوکے میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز سے 5 بچوں نے قرٰنِ پاک مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

معلومات کے مطابق اس موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں حفاظِ کرام کے سربرست بھی موجود تھے۔قراٰنِ پاک حفظ کرنے والے بچوں کے نام درج ذیل ہیں:

٭محمد حیدر علی خان٭محمد شہروز اکبر٭حسن الرحمٰن٭محمد حسنین٭بلال حسین۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے دینی کاموں کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں آسٹریلیا کا سفر کیا۔

دورانِ سفر نگرانِ شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ترکش قونصلٹ میں قونصلر جنرل علی سیوم سے ملاقات بھی کی جہاں نگرانِ شوریٰ نے علی سیوم کو حالیہ زلزلوں کے بعد ترکیہ میں FGRF کے تحت جاری امدادی کاموں پر مشتمل وڈیوز دکھائیں اور بریفنگ دی۔

اس موقع پر انہیں نگران سینٹرل ریجن ایشیا و افریقن عرب ریجنز جو کے امدادی کاموں میں خود بھی شامل ہے انہوں نے بذریعہ کال مختلف شہروں (حطائی،غازی،ادنیٰ ،کارہن اور مرائش سمیت دیگر علاقوں )میں دعوتِ اسلامی کے تحت جاری امدادی کاموں سے متعلق بتایا جس پر قونصلر جنرل نے اپنے بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں نگرانِ شوریٰ نے انہیں امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب’’غیبت کی تباہ کاریاں‘‘کا انگلش ایڈیشن اور دیگر کتب تحفہ میں دیں۔کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


افریقی  ملک تنزانیہ کے شہر دارالاسلام میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری نے مفتی تنزانیہ شیخ ابوبکر زبیر شافعی مدظلہ العالی سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ ملاقات مفتی صاحب کو رکنِ شوری حاجی جنید عطاری نے دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں اور کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پر تیار کردہ وڈیوز بھی دکھائیں جس پر مفتی صاحب نے اظہار مسرت فرماتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے مکتبۃُ المدینہ سے عربی زبان میں شائع ہونے والا ماہنامہ فیضان ِمدینہ بنام’’ نفحاتُ المدِینَۃ‘‘ تحفے میں پیش کیا۔کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(