
امریکی ریاست کیلیفورنیا (California) کے شہر سکرامنٹو (Sacramento) میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں یو ایس
اے (USA) مشاورت کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ یو ایس اے (USA) میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے 12 دینی کاموں پر گفتگو کی گئی اور مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف پر
تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نگرانِ یو ایس
اے ریجن حافظ نصیر عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد
ذیشان عطاری سوشل میڈیا ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

3 جنوری 2023ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کی نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیا اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران سینٹرل افریقہ
ریجن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کی گئی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے پر کلام کیا گیا۔
علاوہ ازیں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی
کے لئے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اہداف کا اظہار کیا۔

شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز
دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کی عالمی سطح کی ذمہ
دار، سینٹرل افریقہ ریجن نگران اور کینیا کی ملک نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق اس
میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے کینیا کے مدرسۃالمدینہ گرلز کو کامیاب بنانے اور طالبات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مختلف احتیاطوں کے
ساتھ دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دنیا بھر میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں
ساؤدرن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن ریجن نگران
اسلامی بہن نے شرکت کی۔
نگرانِ ساؤدرن ریجن
اسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی فارم کے حوالے سے چند اہم
امور پر گفتگو کی نیز نیو مسلم اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ساؤدرن نے ریجن میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ڈھاکہ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ سمیت
مختلف سطح کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ
میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد
ہوا جس میں ڈھاکہ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ سمیت مختلف سطح کے ذمہ داران و عاشقانِ رسول کی
شرکت رہی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود مبلغین
و ذمہ داران کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ شوریٰ کا دورانِ
بیان کہنا تھا کہ مبلغ کو چاہیئے کہ سب سے پہلے علمِ دین حاصل کرے جبکہ انہوں نے علمِ دین کے فضائل پر شرکا کی
ذہن سازی کی ۔
مزید نگرانِ شوریٰ نے اجتماع
میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے فیضانِ نماز کورس
کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ بنگلہ دیش میں پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف کرنے پر اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

4 جنوری 2023ء
بروز بدھ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میمن کمیونٹی کے اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا
کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کی۔
نگرانِ شوریٰ نے اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، نمازوں کی پابندی
کرنے اور دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
واضح رہے اس موقع پر
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے ہمراہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی
عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈھاکہ یونیورسٹی بنگلہ
دیش میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان
اجتماع کا انعقاد

ڈھاکہ یونیورسٹی بنگلہ
دیش میں دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جنوری
2023ء بروز بدھ عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہو اجس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، پروفیسرز
اور دیگر عہدیداران سمیت شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد
عمران عطاری نے ”ایمان کی حفاظت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ شوریٰ نے دورانِ
بیان فرمایا کہ اسلام ہمیں اور ہماری عورتوں کو شرم و حیا کا درس دیتا ہے، یہ
اسلام کی خوبصورتی ہے، اس کے ذریعے ہمارے نسلوں کی، ہمارے نسب کی اور ہماری عزت کی
حفاظت ہوتی ہے۔
نگرانِ شوریٰ نے اسٹوڈنٹس
کو علمِ دین حاصل کرنے، دین کی خدمت کرنے اپنے ایمان کی حفاظت کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز اسٹوڈنٹس نے مختلف سوالات بھی کئے جس کے
نگرانِ شوریٰ نے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری، نگرانِ بنگلہ دیش مشاورت اور رکنِ بنگلہ دیش
مشاورت نے بھی سنتوں بھرے بیانات کئے اور
حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔آخر میں نگرانِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اختتامی
دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
بنگلہ دیش کےشہر نیلفاماری
کی گولاہاٹ مسجد میں ذمہ داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع

اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے
اور لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2023ء بروز منگل بنگلہ دیش کےشہر نیلفاماری کی
گولاہاٹ مسجد میں ذمہ داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں سیّد پور، راج
شاہی اور رنگ پور ڈویژنز سے مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
معمول کے مطابق اجتماع کا
آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے”نماز اور قراٰنِ پاک پڑھنے کی فضیلت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کو اپنی نماز درست کر نے کے لئے 7 دن
پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری نے تنظیمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ شوریٰ
نے ذمہ داران کو سیّد پور میں عظیم الشان جامعۃالمدینہ بنانے کی نیتیں کروائیں جس
پر اسلامی بھائیوں نےنیت کی کہ آنے
والی 10 شوال المکرم 1444ھ سے
جامعۃالمدینہ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔
آخر میں نگرانِ شوریٰ نے
رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگرذمہ داران کے ہمراہ سیّدپور میں قائم
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی برانچ، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور
جامعۃالمدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کی جامع مسجد
جمیعت الفلاح میں ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ
حاجی محمد علی عطاری اور چٹاگانگ کے علاوہ
دیگر مقامات سے مختلف سطح کے
مشاورت نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”سلام
میں پہل کرنےاور حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا کیا اور اسلامی تعلیما ت
کو عام کرنے کے لئے سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت پر عمل کرنے کا
ذہن دیا۔
نگرانِ شوریٰ نے ذمہ
داران کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ علمِ دین حاصل
کرنے، اپنے اخلاق درست کرنے اور چھوٹوں سے شفقت کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ
نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز بالخصوص اصلاحِ اعمال
کورس اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔
نگرانِ شوریٰ کا سیّد پور
بنگلہ دیش دورے کے دوران سنتوں بھرے اجتماع
میں بیان

دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی بنگلہ دیش کے شہر سیّد پور تشریف آوری ہوئی جہاں ذمہ
داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے پُر جوش انداز میں خوش آمدید کہا۔
معلومات کے مطابق اس
دوران سیّد پور کے ایک ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، تاجران اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت
کی۔
ابتداءً تلاوتِ کلامِ پاک
اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”رزقِ حلال“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیااور شرکا کو رزقِ حرام سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز رزقِ حرام کے سبب
انسان پر آنے والی مصیبتوں کے بارے میں بتایا۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری نے دورانِ بیان فرمایا کہ اللہ عزوجل نے جتنا رزق ہمارے نصیب
میں لکھا ہےاتنا ہی ملے گا، ہمیں چاہیئے
کہ ہم اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کریں۔
اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ
نےاپنے بیان میں شرکا کو اپنے بچوں اور
گھر والوں کو نمازوں کی پابندی کرنے/
کروانے، نیک اعمال کرنے اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنے کا
ذہن دیا۔آخر میں اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری سے ملاقات کی۔
بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ
میں عظیم الشان اجتماع، میمن برادری اور بزنس کمیونٹی
کی شرکت

عالمی سطح پر دینِ اسلام
کے پیغام کو عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام بنگلہ دیش کے
شہر چٹاگانگ میں عظیم الشان اجتماع ہوا جس میں میمن برادری اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع
کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا جبکہ نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم
بھی پڑھی گئی ۔دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران
عطاری نے ”ایک تاجر کو کیسا ہونا چاہیئے، تجارت کے اصول اور سود سے بچنے“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے
تربیت کی۔
نگرانِ شوریٰ کا دوران
بیان کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی اگر کاروبار میں ترقی چاہتے ہیں تو اس میں
ایمانداری لے کر آئیں اور لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔
اجتماع کے اختتام پر
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کو بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے، جامعۃالمدینہ و
مدرسۃالمدینہ، مساجد اور مدنی مراکز کی تعمیرات میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر
کئی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نیو مسلم اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کروانے پر کلام ہوا۔
ذمہ داران نے نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کے لئے اُن کی زبان جاننے والی وہ عالمہ اسلامی بہنیں جن کی رہائش دور ہے اُن کی
آن لائن اجتماع میں شرکت کرنے پر تبادلۂ خیال کیا ۔