بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نارتھ امریکہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رمضانُ المبارک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے بارے میں کلام کیا۔

اس کے علاوہ نارتھ امریکہ میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دنیا بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔

دورانِ تقریب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے متعدد فرامین ذکر کئے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام برمنگھم میں اسٹوڈنٹس اور پیشہ ور افراد کے لئے اس طرح کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں نیز اگلی تقریب 20 مارچ 2023ء کومنعقد کی جائے گی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

معراج النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سلسلے میں پچھلے دنوں بیرونِ ملک برمنگھم یوکے میں عظیم الشان اجتماعِ معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوارکے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شبِ معراج کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو معراج کے واقعات بتائے  ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 20 فروری 2023ء بروز اتوار عازِ مینِ مدینہ منورہ اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، عالمی سطح پر حج و عمرہ ذمہ دار اور حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے مدینہ منورہ میں اپنے وقت کا بہتر استعمال کرنے، اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کرنے، دینی کورسز کروانے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دینِ اسلامی کی ترویج و اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی جو فیملی دینی کاموں کے سلسلے میں موزمبیق سفر کرکے گئی ہیں اُن کا  آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ شوریٰ، سفرِ مجلس ذمہ دار اور ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ اُن فیملیز کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں نیکی کی دعوت عام کرنے نیز اہداف و مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جو اہداف دیئے گئے ہیں انہیں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کےسلسلے میں 21 فروری 2023ء بروز منگل نارتھ امریکہ کے بنگلہ اسپوکن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے / پڑھانے اور شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں یورپین یونین ریجن نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار (انٹرنیشنل کمیٹی) اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو ہدف دینے اور زیادہ سے زیادہ شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے اپنی کوشش بڑھانے اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میلبورن میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی تمام ذمہ داران کے لئے مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران نے فنانس ٹیسٹ دینے، 8 دینی کاموں کی کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ مختلف مقامات پر سیکھنے سکھانے کے حلقوں کے بارے میں مشاورت کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈیلائڈ کی نگران اور دینی ماحول سے منسلک دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے اُن کا جائزہ لیا گیا نیز نئے اہداف اور تقرری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

بعدازاں شرکائے مدنی مشورہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اہداف لئے۔

دنیا بھر میں دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آسٹریلیا کے علاقے لیکیمبا (Lakemba) میں اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےآسٹریلیا کے دوسرے علاقوں میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


20 فروری 2023ء بروز پیر یوگنڈا کے شہر کمپالا میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ دینی کاموں کےسلسلے میں بیرونِ ملک یوگنڈا سفر پر موجود نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  محمد حنیف عطاری نے حلقے میں شریک اسپیشل پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں ”جھوٹ“ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں اپنے والدین و اساتذہ کا ادب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2023ء کو نیوزی لینڈ (New Zealand) کے سٹی آکلینڈ (Auckland) کی المصطفٰے مسجد میں عظیم الشان اجتماع معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سفر معراج کا واقعہ بتاتے ہوئے عشق و محبت سے لبریز گفتگو کی۔

اس موقع پر نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔